کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے آج الزام لگایا کہ صنعتکار گوتم اڈانی وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی قربت کا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مسٹر رمیش نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی گجرات کے وزیر
اعلی تھے تو مسٹر اڈانی نے ان کی 'سخاوت' کا خوب فائدہ اٹھایا اور اب وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں تو اس کا بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مسٹر اڈانی کے صنعتی گھرانوں کو سیاست میں غلط طریقے سے گھسیٹنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعت کار پر سیاسی سطح پر نشانہ نہیں لگایا جا رہا ہے